اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2020 07:00pm

ملک کے بیشتر علاقوں میں کڑاکے کی سردی

ملک کے بیشتر علاقوں میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے، کئی علاقوں کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کردیا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، بالائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ سردی کی شدت میں اضافے سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، منڈی بہاؤالدین 13، گجرات اور کوٹلی میں 12 ملی میٹر بارش ہوئی، قلات کا درجہ حرات منفی 9 ڈگری تک پہنچ گیا، کالام کوئٹہ منفی 8، اسکردو ،استور منفی 6، پارا چنار منفی 5، ژوب منفی 4، مالم جبہ ، ہنز ہ ، چترال ، دیر ، گلگت اور بگروٹ میں درجہ حرات منفی 03 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Read Comments