شائع 26 دسمبر 2020 09:37pm

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی بولرز چھا گئے

میلبرن: باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی بولرز چھا گئے، آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 195 رنز پرآؤٹ کردیا۔ کوئی بلے باز نصف سینچری نہ بنا سکا۔

تفصیلات کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ اننگز کی ابتداء سے ہی کینگروز مشکلات کا شکار رہے۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث آسٹریلوی ٹیم 195 رنز کے مجموعے پر ڈھیر ہوگئی۔

مارنس لبوشین 48، ٹریوس ہیڈ 38، میتھیو ویڈ 30 اور نیتھن لائن 20 رنز بناسکے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4، روی چندرن ایشون نے 3، محمد سراج نے 2 اور رویندر جڈیجہ نے ایک وکٹ لی۔

کھیل کے اختتام تک بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 36 رنز بنالئے ہیں۔ مینک اگروال بناء کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ شبھمن گل 28 اور پجارا 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

بھارت کو پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 159 رنز درکار ہیں جبکہ اُن کی 9 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ کینگروز کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Read Comments