شائع 26 دسمبر 2020 08:50pm

انجرڈ امام الحق کیویز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر

ماؤنٹ منگنوئی: قومی اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوگئے، ٹریننگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی جس سے صحتیابی کیلئے مزید وقت درکار ہے۔

دوسری جانب بابر اعظم کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

Read Comments