شائع 26 دسمبر 2020 07:13pm

کوئٹہ اورشمالی بلوچستان کےعلاقے دوبارہ سرد ہواؤں کی لپیٹ میں آگئے

کوئٹہ اور شمالی بلوچستان کے علاقے دوبارہ سرد ہواؤں کی لپیٹ میں آگئے، کوئٹہ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 7 درجے تک گرگیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید سردی کی پیشگوئی کردی پانی جم جانے سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

کوئٹہ اور گردونواح کے علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں نے اپنا راج قائم کرلیا، آج صبح کوئٹہ اور گردونواح کے علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت منفی 7 اور زیادہ سے زیادہ 10 سینٹی گریڈ رہا۔

شمالی سے چلنے والی ہواؤں کے باعث پانی جم گیا ہے، کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 13 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ، زیارت، ژوب، قلعہ سیف الل،ہ مستونگ، قلات اور دیگر علاقوں میں بارش اور پہاڑی چوٹیوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے اور سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔

Read Comments