شائع 26 دسمبر 2020 06:49pm

کیوی کھلاڑیوں کے کیچز چھوڑنا قومی ٹیم کو مہنگا پڑگیا

ماؤنٹ منگنوئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز قومی فیلڈرز نے بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فیلڈرز شان مسعود، محمد عباس اور حارث سہیل نے قیمتی کیچز گرائے، کیوی کپتان کو 2 چانس ملے اور انہوں نے ناقابل شکست 94 رنز داغ دیئے۔

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، شاہین شاہ آفریدی نے اوپنرز کو جلد پویلین بھیج دیا۔ لیتھم 4 اور بلنڈل 5 رنز بناکر چلتے بنے۔

اوپنر کے پویلین لوٹتے ہی پہلے کین ولیم سن اور راس ٹیلر اور پھر ہینری نکلز نے بھی کپتان کے ساتھ ڈٹ گئے، پاکستانی فیلڈرز نے بھی کیوی بلے بازوں کا بھرپور ساتھ دیا۔

تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر بھی 70 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں پر 222 رنز بنائے، ولیم سن 94 اور نکلز 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور کل یہیں سے اسکور کو آگے بڑھائیں گے۔

Read Comments