کیچز نہیں پکڑیں گے تو میچ کیسے جیتیں گے، شاہین شاہ ناخوش
نیپئر: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ناقص فیلڈنگ سے ناخوش، ان کا کہنا ہے کہ کیچز نہیں پکڑیں گے تو میچ کیسے جیتیں گے۔ ہمیں فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ نیوزی لینڈ کو جلد آؤٹ کریں۔
واضح رہے کہ آج ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے متعدد کیچز چھوڑے گئے، جس کی وجہ سے دن کے اختتام تک کیوی ٹیم نے 3 وکٹوں پر 222 رنز اسکور کرلئے ہیں۔
Read Comments