نیب کا کسی سیاسی جماعت، گروہ یا شخص سے تعلق نہیں: چیئرمین نیب
اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت، گروہ یا شخص سے تعلق نہیں، نیب کی وفاداری صرف ریاست پاکستان سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کا ایمان بدعنوانی سے پاک پاکستان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب افسران بدعنوان عناصر کیخلاف اپنی کوششوں کو دوگنا کریں، نیب بزنس کمیونٹی کا بہت احترام کرتا ہے۔
Read Comments