ماؤنٹ مونگنوئی ٹیسٹ کا پہلا روز کیویز کے نام رہا
ماؤنٹ مونگنوئی ٹیسٹ کا پہلا روز کیویز کے نام رہا، ابتدائی مشکلات کے باوجود نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام تک 3 وکٹوں پر 222 رنز بنالئے۔ قومی بولرز دن بھر میں بمشکل 3 وکٹیں ہی لے سکے۔
ماؤنٹ مونگنوئی ٹیسٹ کا پہلا روز، قومی بولرز بے بس ہوگئے اور پورے دن میں صرف 3 وکٹیں گرا پائے۔
ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، شاہین شاہ آفریدی نے اوپنرز کو جلد پویلین بھیج دیا۔ لیتھم 4 اور بلنڈل 5 رنز بناکر چلتے بنے۔
اوپنر کے پویلین لوٹتے ہی پہلے کین ولیم سن اور راس ٹیلر ڈٹ گئے، پھر ہینری نکلز نے کپتان کا خوب ساتھ نبھایا۔ راس ٹیلر 70 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔
نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں پر 222 رنز بنائے، ولیم سن 94 اور نکلز 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں۔
Read Comments