شائع 26 دسمبر 2020 04:02pm

پی ڈی ایم کا جمہوری حکومت کو ہٹانے کا مطالبہ مضحکہ خیز قرار

پی ڈی ایم کا جمہوری حکومت کو ہٹانے کا مطالبہ مضحکہ خیز قرار دے دیا گیا، وفاقی وزراء کے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں پر وار، شبلی فراز نے کہا حکومت مخالف تحریک چلانے والوں کیخلاف ہی تحریک شروع ہوگئی۔ اپنے خلاف بولنے والوں کو پارٹی سے نکال دیا، مولانا کو جواب دینا ہوگا۔

دوسری جانب علی امین گنڈا پور نے پی ڈی ایم کو پاکستان ڈکیت موومنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان قانون سے بالاتر نہیں، چوری نہیں کی تو سامنا کریں، دھمکیاں نہ دیں۔

Read Comments