شائع 25 دسمبر 2020 11:51pm

فضل الرحمان حکومت کیخلاف ڈٹ گئے

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت کیخلاف ڈٹ گئے ۔ اور انہوں نے کہا کہ ہتھیار پھینک کر سرینڈر نہیں کروں گا ۔

مولانا فضل الرحمان ڈٹ گئے ۔ وہ کہتے ہیں پی ڈی ایم حکومت اور نظام کےخلاف جنگ لڑرہی ہے ۔ حکومت استعفا دیکر عام انتخابات کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کو تحریک انصاف ۔ اسٹیبلشمنٹ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے ۔ شہباز شریف ایک قیدی ہے ان سے کوئی بھی مل سکتا ہے۔

Read Comments