شائع 25 دسمبر 2020 07:15pm

کراچی : سندھ ہوٹل دھماکا، گیس کی وجہ سے ہوا،پولیس رپورٹ

کراچی کے علا قے لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب کلر کی بھٹی میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس سے تین افرادجھلس کر زخمی ہوگئے،دھماکے کے باعث کار خانے کو نقصان پہنچا۔

کراچی لیاقت آباد ٹمبر مارکیٹ میں واقع کارخانے میں دھماکا ہوا تو افراتفری پھیل گئی ، پولیس بھی دھماکے کی اطلاع پر پہنچی اور زخمی ہونےو الے تین افراد کو اسپتال منتقل کیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچا اور شواہد جمع کئے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی ہونے والے تینوں افراد متاثرہ کار خانے کے باہر موجود تھے کہ زد میں آگئے،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے سے متعلق رپورٹ میں بتایا کہ سامان بھٹی میں گرم کرنے دوران گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس سے کار خانے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

Read Comments