ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن نے تجاویز پیش کردیں
چینی کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کیلئے ہول سیل خریدار پر شناختی کارڈ اور این ٹی این پیش کرنے کی شرط عائد کی جائے، کراچی ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے، ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
چینی کی قیمت میں اضافے کے خدشات کے باعث ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن نے تجاویز پیش کردیں۔ چینی کی قیمت قابو میں رکھنے کیلئے ہول سیلرز پر شناختی کارڈ اور این ٹی این پیش کرنے کی شرط عائد کی جائے۔
چیئرمین ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ این ٹی این کی شرط سے چینی کی بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ہوگا۔ ہول سیل میں چینی کی قیمت 77 روپے جبکہ ریٹیل میں 80 سے 85 روپے کلو ہے۔
Read Comments