اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2020 04:19pm

ایم کیو ایم سڑکوں پر آنے کی بجائے حکومت سے باہر نکلے، مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سڑکوں پر نکلنا چھوڑے، حکومت سے نکلے۔

میڈیا سے گفتگو میں ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر وفاق کی جانب سے یکطرفہ فیصلہ کیا گیا، مردم شماری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں زیر التوا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ مزار قائد کی حرمت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، پولیس کو حقائق دیکھ کر مقدمہ درج کرنا چاہیئے تھا۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے وفاق کے دباؤ میں مقدمہ درج کیا، رپورٹ سے وفاق کو آگاہ کیا جائے گا، پھر رپورٹ پبلک ہوگی، جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

Read Comments