شدید دھند، موٹروے ایم ٹو، تھری اور فور کو بند کردیا گیا
پنجاب میں سرد موسم کے ساتھ دھند کا راج بھی برقرار ہے۔ قومی شاہراہ دھند چھانے سے موٹروے ایم ٹو، تھری اور فور کو بند کردیا گیا جبکہ شہروں میں بھی رات اور صبح کے اوقات میں ٹریفک کا نظام متاثر رہا۔
دھند کی سفیدی نے ان دنوں پنجاب کے مختلف علاقوں کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ آج بھی دھند میں اضافے کے باعث قومی شاہراہ پر حدنگاہ پچاس میٹر تک رہ گئی۔ جس کے باعث موٹرایم ٹو لاہور سے کلر کہار ،ایم تھری لاہور سے سمندری اور ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تک بندکردیا گیا۔رات اور صبح کے اوقات میں قومی شاہراہ پر ٹھوکر، چوہنگ، موہلنوال، مانگا منڈی اور مراکہ بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک صوبے میں سردی مزید بڑھنے اور دھند میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
Read Comments