شائع 25 دسمبر 2020 02:00pm

شرقپور شریف: شدید دھند، ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

شرقپور شریف: موٹروے ایم تھری شرقپور انٹر چینج کے قریب شدید دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیمیوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ دھند کے باعث موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

Read Comments