بابائے قوم قائداعظمؒ کے یوم پیدائش پر آرمی چیف کا خصوصی پیغام
راولپنڈی: دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی، پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمرجاوید باجوہ قائداعظم نے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایمان، اتحاد اور تنظیم ہمیشہ عظیم پاکستانی قوم کے رہنما اصول رہیں گے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 145 ویں یوم پیدائش پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا خصوصی پیغام جاری کیا آرمی چیف نے بانی پاکستان کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم قائداعظم کے یوم پیدائش کو عقیدت اوراحترام کےساتھ منارہی، قوم قائداعظم کے امید، حوصلہ اوراعتماد کے پیغام کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ یہ دن منا رہی ہے۔
Read Comments