مصباح الحق پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ نہیں ہونگے
مصباح الحق پاکستان سپر لیگ سکس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، 2 مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نےمصباح الحق کےمعاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فرنچائزکےمطابق مصباح بطورہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کےساتھ منسلک ہیں، مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے پی سی بی کے نئے قانون کے تحت ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جارہی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کی خدمات کوسراہا، مصباح نے بھی ٹوئٹرپیغام میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
Read Comments