شائع 25 دسمبر 2020 12:16pm

پی ایس ایل سیزن 6، مقامی کرکٹرز کی کٹیگریز کا اعلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کیلئے مقامی کرکٹرز کی کٹیگریز کا اعلان کردیا گیا۔ بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان سمیت 13 کھلاڑی پلاٹینم کٹیگری میں شامل ہیں۔

پاکستان سپرلیگ 2021 کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا، ڈرافٹنگ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی کٹیگریز فائنل کرلی گئیں۔ پاکستانی کپتان بابراعظم، عماد وسیم اور محمد عامر کے ساتھ پلاٹینم کٹیگری میں ہی۔

شاداب خان پلاٹینم جبکہ فہیم اشرف ڈائمنڈ کٹیگری میں چلے گئے۔ وہاب ریاض، کامران اکمل اور شعیب ملک کو پلاٹینم کٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر حسن علی ڈائمنڈ کٹیگری میں چلے گئے۔

دوسری جانب متاثر کن پرفارمنس کے بعد شان مسعود ڈائمنڈ کٹیگری میں آگئے جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور سہیل تنویر پلاٹینم کٹیگری میں ہیں۔

سرفراز احمد پلاٹینم کٹیگری میں ہیں، فاسٹ بولر محمد حسنین گولڈ سے ڈائمنڈ میں آگئے۔

اس کے علاوہ فخر زمان، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی بھی پلاٹینم کٹیگری میں شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی گولڈ سے ڈائمنڈ کٹیگری میں ترقی ہوگئی۔

Read Comments