شائع 25 دسمبر 2020 12:02pm

صدر عارف علوی کی مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد

اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ حضرت عیسیٰؑ پوری انسانیت کیلئے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح اقلیتوں کے حقوق کے زبردست حامی تھے۔

صدرعارف علوی کا مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا ہےکہ حضرت عیسی پوری انسانیت کیلئے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح اقلیتوں کے حقوق کے زبردست حامی تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو مذہب اور عبادت کی آزادی حاصل ہے، تمام مذاہب اوربرادریوں کے باہمی احترام پرمبنی معاشرے کی تعمیرکے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Read Comments