شائع 25 دسمبر 2020 11:45am

ملک بھر میں مسیحی برادری کرسمس بھرپور انداز سے منا رہی ہے

لاہور: ملک بھر میں مسیحی برادری کرسمس بھرپور انداز سے منا رہی ہے۔ امن و سلامتی اور کورونا سے بچاؤ کی دعائیں کی گئیں۔ مسیحی برادری نے کھانے پینے اور آؤٹنگ کے پلانز بنالیے، خواتین کی تیاری بھی الگ رہی۔

گرجا گھروں کی سجاوٹ نے تہوار کی رونقیں دوبالا کر رکھی ہیں۔ کوئیر کیرینز اور پادری کے خطبات سے دن کا آغاز ہوا۔ کیتھڈرل چرچ لاہور کے پادری شاہد معراج نے کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے احتیاط کے ساتھ ملکی امن و سلامتی کا پیغام دیا۔

مسیحی بھائیوں نے کھانے پینے اور آؤٹنگ کے پلانز بنائے جبکہ خواتین کی تیاری بھی خوب رہی۔

لاہور کے گرجا گھروں میں پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Read Comments