شائع 25 دسمبر 2020 11:35am

صدر،وزیراعظم ووفاقی وزراءکابابائےقوم کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت

اسلام آباد: صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے بابائے قوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قائد کے نظریات پرعمل پیرا ہو کر ملک کو مضبوط، خوشحال اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے مشن پر کاربند ہیں۔

قائد اعظم کی 144 ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت کا ملک کو مضبوط اور فلاحی اسلامی ریاست بنانے کا عزم، صدر عارف علوی نے کہا کہ قائد کے نظریات پر عمل کرکے ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کا عہد کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام سات دہائی سے بھارتی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی رکوانے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے مشن پرکاربند ہیں۔

چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ، سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور اہم شخصیات نے بابائے قائد کو سلام عقیدت پیش کیا۔

Read Comments