بابائے قوم کا یوم پیدائش آج بھرپور انداز سے منایا جارہا ہے
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج بھرپور انداز سے منایا جارہا ہے۔ پوری قوم کا اپنے عظیم قائد کو سلام عقیدت، قائد کے یوم پیدائش پر پاکستان کے جاری کردہ سیاسی نقشے پر مبنی بیس روپے مالیت کا خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ ڈاک ٹکٹ واضح کرتا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، ڈاک ٹکٹ اس عزم کا اعادہ بھی ہےکہ مسئلہ کشمیرکاسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حتمی حل ہوگا، ڈاک ٹکٹ جموں و کشمیر سمیت سیاچن اور سر کریک کے تنازع پرپاکستان کے مؤقف کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
Read Comments