شائع 25 دسمبر 2020 11:14am

سیکیورٹی فورس کے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان میر علی کے علاقے میں سیکیورٹی فورس کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملہ گزشتہ رات ہوا تھا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، حملے میں شہید پاک فوج کے جوان کی عمر 34 سال تھی ان کا تعلق ملاکنڈ سے ہے۔

Read Comments