شائع 24 دسمبر 2020 11:51pm

اسلام آباد میں دو ماہ کےلئے کبوتربازی پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کبوتر بازی کی وجہ سے نور خان ایئر بیس سے اڑنے والے طیاروں کو دوران پرواز درپیش مشکلات کے باعث ڈی سی اسلام آباد نے شہر میں کبوتر بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کےمطابق کبوتر بازی کےباعث نور خان ایئر بیس سے اڑنے والےطیاروں کو دوران پروازدرپیش مشکلات کےباعث ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے شہر میں کبوتر بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کبوتر بازی پر پابندی کا اطلاق دفعہ 144 کے تحت 2 ماہ کے لئے ہوگا۔

Read Comments