'عمران خان کے گھر جائے بغیر بات نہیں ہوسکتی'
مسلم لیگ ن کی رہنماعظمیٰ بخاری کہتی ہیں حکومت معیشت کوتاریک راستوں پرلےگئےہیں۔وزیراعظم کو3سال تک حکومت چلانےکاپتاہی نہیں تھا۔عمران خان کے گھر جائےبغیربات نہیں ہوسکتی۔
آج نیوزکے پروگرام فیصلہ آپکا میں گفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ استعفےکب دینےہیں؟فیصلہ پی ڈی ایم کریگی۔ استعفےسوشل میڈیا سے اٹھا کر اسپیکر کو دے دیےگئے۔استعفےدیں گےتومنظوری تک واپس نہیں جائیں گے۔ صرف کک بیک کہنےسےکچھ نہیں ہوتا،ثابت کریں۔ن لیگی رہنماکیخلاف کک بیک کاالزام ثابت نہیں ہوسکا۔
شاہ اویس نورانی کاکہنا تھا کہ کس لیول پربات ہونی ہے؟فیصلہ پی ڈی ایم کرےگی۔پی آئی اےاوراسٹیل مل کا بٹہ بیٹھ چکاہے۔غریب عوام کو3وقت کی روٹی بھی نہیں مل رہی۔مولاناکےلاڑکانہ جانےکےبارےمیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
انہوں نے کہاکوئٹہ میں پی ڈی ایم کاتاریخی جلسہ ہواہے۔تمام ارکان نےاستعفےاپنی قیادت کودےدیئےہیں۔
پی ٹی آئی کےرہنماصداقت عباسی کا کہنا تھا کہ استعفوں کی تاریخ دسمبرسےجنوری میں چلی گئی ہے۔ الیکشن سےباہرنکلنےوالےضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اسپیکر نےن لیگ کے2بندوں کوبلالیا ہے۔استعفیٰ دینا مشکل کام ہے۔
انہوں نے مزید کہاآج کےتمام مسائل کی وجہ ماضی کی حکومت ہے۔اسٹیل ملزسمیت تمام ادارےکس نےڈبوئے؟