وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی اجلاس
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک پر مشاورت ہوئی ہے۔
اجلاس میں حکومت مخالفت تحریک سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اجلاس میں اپوزیشن کے خلاف حکومتی بیانیےکوبہترکرنےپربھی مشاورت ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق معاشی میدان میں حکومتی کامیابیوں پر ترجمانوں کو آگاہ کیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو گائیڈ لائن بھی دیں گے۔
Read Comments