کراچی: قائداعظم ڈے کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام
شہر قائد میں قائداعظم ڈے کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، بھارتی فنڈنگ سے چلنے والی کالعدم قوم پرست جماعت کے دو دہشت گرد اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کرلیے گئے۔
خفیہ اطلاع پر ضلع غربی میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم قوم پرست جماعت ایس ار اے کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، 6 کلو بارودی مواد اور دستی بم سمیت تخریب کاری کا دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
گرفتار دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت کئی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق نیٹ ورک کو بھارتی خفیہ ایجنسی را چلا رہی ہے۔ قوم پرست علحیدگی پسند نیٹ ورک اضغر شاہ نامی دہشت گرد دیکھتا ہے جو افغانستان میں رپورش ہے اور را سے رابطوں میں بھی ملوث ہے۔
Read Comments