'ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں'
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندے اور سیکریٹریز ترقیاتی اسکیموں کا آن گراؤنڈ جائزہ لیں،ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کسی صورت قابل برداشت نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب نمائندے اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ترقیاتی منصوبوں کا اپنے اضلاع میں باقاعدگی سے معائنہ کریں اور تعمیراتی کاموں کے معیار کو چیک کریں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں اور میں تاخیر کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے انکی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے تاہم عوام سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
Read Comments