شائع 23 دسمبر 2020 10:44pm

برطانیہ سے 101 افراد کی خیبر پختونخوا آمد،کورونا ٹیسٹ نہ ہوئے

برطانیہ میں کورونا وائرس کی مہلک قسم نے پاکستان میں بھی خطرے کی گھنٹی بجادی۔

برطانیہ سے ایک سو ایک افراد ٹیسٹ ہوئے بغیر خیبرپختونخوا کے بارہ اضلاع میں پہنچ گئے۔

وفاقی حکومت نے کے پی حکومت کو فوری طور پر ان افراد کی تلاش کی ہدایت کردی ہے،

برطانیہ سے101 افراد بغیر ٹیسٹ کرائے کے پی پہنچ گئے، ان تمام افراد میں سے کسی کے بھی ٹیسٹ نہ ہوئے۔

وفاقی حکومت نے کے پی حکومت کو ان افراد کی تفصیلات فراہم کردیں، صوبائی حکومت نے محکمہ صحت اور ڈپٹی کمشنرز کو خطوط لکھ دیا ہے کہ ان تمام افراد کو تلاش کیا جائے۔

Read Comments