عمران خان پہلے90 یا100دن کی بات بھی کرچکےہیں،پروگرام فیصلہ آپکا میں گفتگو
لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے90 یا100دن کی بات بھی کرچکےہیں، 6ماہ پہلےبھی کابینہ کوآخری موقع دیاگیا تھا۔
یہ بات مصدق ملک نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکا میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کی شرح گرکرمنفی ہوگئی ہے، ترقی ہوتی ہےتوگھرکی دہلیزتک نوکریاں آتی ہیں۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ طبی سہولیات بھی عوام کی پہنچ سےدورہیں، گیس کی قلت ہے،غریب لوگ تندورسےنان نہیں لےسکتے،مصدق ملک نے مزید کہا کہ محکمہ گیس نےاگست میں بتادیاتھاکہ گیس کابحران ہوگا۔
ان کاکہنا تھا کہ حکومت نےپہلےسےاقدامات کیوں نہیں اٹھائے، حکمران تیسرےسال میں آکرادراک کررہےہیں، سستی گیس نہیں خریدی،آج مہنگی خریدنی پڑی۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےمان لیا ہےکہ وہ زیرتربیت ہیں۔
اس موقعے پر پی پی رہنمانفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کبھی کبھی سچ بول دیتےہیں، حکومت کی نااہلی ہرپہلو سےٹپکتی ہے۔
نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کےنکات میں مہنگائی سرفہرست ہے، بلاول بھٹوہمیشہ مہنگائی پربات کرتےہیں۔
پی ٹی آئی ملیکہ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کوگمراہ کن اعدادوشمار بتائےگئےتھے، ن لیگ معیشت کو آئی سی یو میں چھوڑکرگئی تھی، زرمبادلہ کےذخائرکابرا حال تھا۔
ملیکہ بخاری نے کہا کہ ن لیگ معیشت کومثبت سےمنفی میں لے گئی تھی، آج ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،ہم نےمعیشت اورکوروناکا ایک ساتھ مقابلہ کیا۔
ملیکہ بخاری نے اعتراف کیا کہ ہمارےدورمیں افراط زربڑھا،اعتراف کرتےہیں، وراثت میں ہمیں بجلی کےمہنگےترین معاہدےملے، ن لیگ اورپی پی کاطرزسیاست بادشاہت والاہے، وزیراچھاکام نہیں کرتاتوعمران خان تبدیل کردیتےہیں، ہمیشہ وزیراعظم ہی اپنی کابینہ کو سلیکٹ کرتےہیں۔