شائع 23 دسمبر 2020 08:58pm

'ن لیگی قیادت استعفوں پر عملی قدم اٹھائے'

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کیا، ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏ن لیگی قیادت استعفوں کی دھمکی کے بجائے عملی اقدام اٹھائے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مینارپاکستان کے فلاپ شو کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی۔

شبلی فرازکا کہنا تھا کہ مہنگائی مارچ کا اعلان انکے سکڑتے ایجنڈے کا ثبوت ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس کہنے اور کرنے کے لئے کچھ باقی نہیں۔

Read Comments