'تقریروں سےاین آراو کی ڈیمانڈ بڑھتی ہوئی لگ رہی ہے'
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ این آراودےدیں توان کیلئےعمران خان اچھےہوجائیں گے، عمران خان اپوزیشن لیڈرزکواین آراونہیں دینگے۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ان کاچھوڑا ہواکچراصاف کررہی ہے، حکومت سنبھالی توکرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں تھا، ماضی کےاقدامات سےغریب عوام پریشان ہورہےہیں۔
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ دنیاعمران خان کےاحساس پروگرام کی تعریف کررہی ہے، کورونا کےدوران ملکی معیشت بہتری کی جانب گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مریم نوازکےفلیٹس لندن کی مہنگی ترین جگہ پرہیں، ان کی جائیدادیں بڑھیں اور عوام کی پریشانی بڑھی۔
فیصل جاوید نے مزید کہاکہ حکومت سےقبل برےحالات کادرست اندازہ نہیں تھا، ماضی کی حکومتوں نےادارےتباہ کردیئےتھے، ہماری حکومت کی ساری توجہ عام آدمی پر ہے،پیپلزپارٹی اورن لیگ ایک جیسےہیں،اکھٹےہی اچھےلگتےہیں، ہماری کارکردگی میں ہرلحاظ سےبہتری آرہی ہے۔