شائع 23 دسمبر 2020 07:27pm

نیوکراچی فیکٹری دھماکا، گیس لیکج کا نتیجہ قرار

پولیس نے نیو کراچی کی برف فیکڑی میں دھماکے کو گیس لیکیج کا نتیجہ قرار دے دیا۔ فیکڑی بوائلیر موجود ہی نہیں اور کمپریسر درست حالت میں موجود ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گذشتہ رات دھماکے سے تباہ فیکڑی کا معائنہ کیا اور آج دوسرے مرتبہ دن میں فیکڑی کا معائنہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ فیکڑی میں گیس کا اخراج ہورہا تھا جو دھماکے کا باعث بنا۔

فیکٹری میں بوائیلر موجود نہیں ہے اور کمپریسرز درست حالت میں موجود ہیں۔

Read Comments