اسلام آباد: رواں سال 130 افراد قتل، اور اقدام قتل کے 190 مقدمات،رپورٹ
اسلام آباد میں 130 افراد قتل، اقدام قتل کے 190 مقدمات، چوری کے 368واقعات ہوئے ہیں ۔
گاڑیاں اورموٹرسائیکل سے 721 افراد محروم ہوئے ہیں جبکہ خواتین کے ساتھ زیاتی کے 503 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ رواں سال اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال ہے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سال دوہزاربیس میں چوری،ڈکیتی،قتل،اقدام قتل ، خواتین پرتشدد اورگاڑی چوری کے ڈھائی ہزارکے قریب واقعات رپورٹ ہوئے۔
پولیس فائل 2019 کے مقابلے رواں سال کارکردگی بہتری کا دعوی کررہی ، دوہزارانیس 101 کے مقابلے رواں سال 130افراد قتل ہوئے، گزشتہ سال کی نانسبت 185 کے مقابل 190 اقدام قتل واقعات رپورٹ ہوئے 721 افراد گاڑیاں اورموٹرسائیکل سے محروم ہوئے، تاہم پولیس حکام کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال جرائم میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی۔
وزارت داخلہ کا قلمدان بھی تبدیل کیا گیا ، اعجاز شاہ کی جگہ شیخ رشید کووفاقی وزیرداخلہ بنے ، پہلاحکم ڈی چوک کے علاوہ وفاقی دارلحکومت تمام ناکے کے خاتمے کا دیا۔
جرائم پیشہ افراد ورادتوں کےلئے نت نئے طریقے استعمال کرنے لگے، پولیس بھی شہر بھر سے ناکے ختم کر کے ڈراون ٹیکنالوجی اور موبائل مانیٹرنگ کے زریعے شہریوں کے تحفظ اور امن قائم کرنے میں مصرف ہے۔