شائع 23 دسمبر 2020 07:02pm

'حج و عمرہ ترمیمی بل پارلیمنٹ سے منظوری کیلئے تیار'

وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حج و عمرہ ترمیمی بل پارلیمنٹ سے منظوری کیلئے تیار ہے ۔ کابینہ جلد زیارت پالیسی منظورکرلے گی ۔ قرآن پاک کی اشاعت کے حوالے سے بل بھی تیارہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ حج عمرہ قانونی ترمیمی بل بالکل تیار اور حتمی مراحل میں ہے، یہ بل ایک لمبے عرصے سے زیر التواء تھا، اس کی آئندہ دنوں میں پارلیمنٹ منظوری ہوجائے گی ۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ زیارت پالیسی کابینہ سے فائنل ہوگئی ہے، اگلے چند دنوں میں پاس ہوجائے گی۔

پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ قرآن پاک صحیح طریقہ سے لکھنے، چھاپنے اور شائع کرنے کے حوالے سے بل کو حتمی شکل دیدی ہے۔

Read Comments