پی ایس ایل 6: ڈرافٹنگ کیلئے تمام راؤنڈز کے پک آرڈر کا اعلان
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کی ڈرافٹنگ کیلئے تمام راؤنڈز کے پک آرڈر کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے کھلاڑی کی پک 2 بار کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کرے گی جبکہ دوسری ملتان سلطانز اور تیسری لاہور قلندرز کرے گی۔
اس کے علاوہ پشاور زلمی کی چوتھی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں پک ہوگی جبکہ پی ایس ایل سیزن فائیو کی ونر کراچی کنگز پہلے راؤنڈ میں چھٹے نمبر پر کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔
تمام راؤنڈز کا پک آرڈر کیا ہوگا، ذیل میں ملاحظہ کریں۔
Read Comments