کیویز کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی
ترنگا: نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی، شاداب خان ٹانگ میں تکلیف کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے ہلکی پھلکی بیٹنگ پریکٹس شروع کردی۔
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی۔ پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے ماؤنٹ مونگنوئی میں شروع ہوگا۔
پاکستان شاہینز کےاسکواڈ میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان ٹانگ میں تکلیف کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے جبکہ اُن کی جگہ ظفر گوہر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
دوسری جانب انگوٹھے میں فریکچر کے 10 روز بعد کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے ٹینس بال سے ہلکی پھلکی بیٹنگ پریکٹس شروع کردی۔ دونوں کھلاڑی کیویز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ان ایکشن نہیں ہوں گے۔
Read Comments