شائع 22 دسمبر 2020 10:50pm

'تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیئے'

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں تیاری کے بغیر کسی کو بھی حکومت میں نہیں آنا چاہیے ۔ حکومت سنبھالنے سے پہلے بریفنگ دی جانی چاہیے ۔ جیسے امریکا میں جوبائیڈن کو مل رہی ہے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر چیز جو باہر سے بیٹھ کر دیکھ رہے تھے ۔ حکومت میں آنے کے بعد بالکل مختلف تھی

انہوں نے مزید کہاکہ اب 2.5سال گزرگئے اسلئے ناتجربہ کار نہیں، اچھی گورننس کرنا پڑے گی۔

وزیراعظم نے کہا تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1.5سال تک کچھ نہیں پتا تھا/وزرا سیکھ رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن کو2.5ماہ ملے۔

عمران خان نے حکومت کو درپیش سب سے بڑا چیلنج بھی بتادیا۔

ان کاکہنا تھا کہ بڑا چیلنج بجلی ہے اور معیاری اور سستی بجلی ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا جب تک تمام وزارتیں کارکردگی نہ دکھائیں حکومت ڈیلیورنہیں کرسکتی، اصل فیصلہ تو پانچ سال بعد عوام نے کرنا ہے۔

Read Comments