اداکارہ میرا نے کس چیز کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا؟
پاکستانی اداکارہ میرا جی کا آئی فون گم ہوگیا، ان کا کہنا ہے کہ جو شخص ان کا فون ڈھونڈ کر لائے گا اُسے 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ میرا جی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ میرا آئی فون گم ہوگیا ہے اور اگر وہ کسی کو بھی ملے گا تو 5 لاکھ روپے انعام دیں گی۔
Read Comments