ملک میں گیس بحران پربحث
ملک بھر میں گیس کا بحران ختم ہونے کا نام نہیں رہا۔
سندھ اسمبلی میں معاملہ اٹھا تو اپوزیشن کے شور شرابے کی نذر ہوگیا،امتیاز شیخ نے گیس بحران پر وفاق پر تنقید کی،اسلام آباد،لاہور اور ملتان سمیت ملک بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھر پر کھانا بنانا ناممکن ہوگیا۔
شدید سردی میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس پر کراچی اور اندرون سندھ گیس لوڈشیڈنگ پر سندھ اسمبلی میں بحث ہوئی،
اجلاس میں امتیاز شیخ کی وفاقی حکومت پر تنقید اپوزیشن کو ایک آنکھ نہ بھائی،
اجلاس میں امتیاز شیخ نے کہا کہ ملک بھر میں عوام سارا دن گیس کا انتظار کرتے گزارتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بھی خواتین کیلئے کھانا پکانا مشکل ہوگیا۔ لاہور میں گھریلو صارفین کو سردی میں گیس ملنے کا کوئی امکان نہیں۔
گیس پریشر میں کمی اور عدم دستیابی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔
Read Comments