اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2020 07:28pm

چینی حکومت کی جانب سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کیلئے اعزاز

اسلام آباد: پاکستان کے معروف بزنس مین اور پی ایس ایل فرنچائز پشاورزلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کیلئے بڑا اعزاز، چین کی حکومت نے سلک روڈ فرینڈشپ ایمبیسیڈر ایوارڈ سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوارڈ کی آن لائن تقریب بیجنگ سے منعقد ہوئی، جاوید آفریدی کو ایوارڈ ملا تو انہوں نے اسے بڑا اعزاز قرار دے دیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے مبارکباد کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تجارت لانے پر جاوید آفریدی کے کردار کو بھی سراہا۔

enter image description here

Read Comments