شائع 22 دسمبر 2020 01:58pm

بولنگ کوچ وقار یونس دوسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے

نیپئر: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ وہ پہلے ٹیسٹ کے بعد اپنی فیملی سے ملنے کیلئے وطن واپس آجائیں گے۔ وقار جون سے لے کر اب تک اپنی فیملی سے نہیں ملے۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس کی فیملی رواں ہفتے پاکستان پہنچ جائے گی جنہیں 17 جنوری کو واپس آسٹریلیا روانہ ہونا ہے۔

بولنگ کوچ نے ٹیم منیجمنٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ لاہور میں اپنی فیملی کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

وقار یونس 26 جنوری سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی سیریز سے قبل ایک بار پھر قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

Read Comments