شائع 22 دسمبر 2020 12:49pm

وزیر اعظم نے پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پالیسی کے تحت ملک میں ڈرونز اور زرعی ڈرون انڈسٹری میں نئی جہتیں آئیں گی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پالیسی سے جدید ڈرونز کی پرائیویٹ امپورٹ بھی ممکن ہو سکے گی۔

Read Comments