'فیٹف پر اپوزیشن نے ذاتی شرائط پیش کیں'
وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ فیٹف بل پراپوزیشن کی شرائط ذاتیات کیلئےتھیں، فیٹف بل کےدوران نیب بل کی بات کی گئی۔فیٹف پر اپوزیشن نے ذاتی شرائط پیش کیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عوام کو این آراوسےمتعلق آگاہ کرناچاہتاہوں، عوام کوپتاہوناچاہئےکہ این آراوکاپس منظرکیاہے، وزیراعظم اکثرکہتےہیں این آراونہیں دینگے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی ہےکہ ہم نےاین آراونہیں مانگا، کہاجاتاہےعمران خان کیسےاین آراودیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیٹف بل پراپوزیشن کی شرائط ذاتیات کیلئےتھیں، فیٹف بل کےدوران نیب بل کی بات کی گئی، اپوزیشن نےنیب کی38شقوں میں سے34میں ترامیم کیں۔
شبلی فرازکا کہنا تھا کہ ایک ترمیم یہ تھی کہ نیب لاء کااطلاق99ء کےبعدکیاجائے، ترمیم سے99ء سےپہلےکی تمام کرپشن جائزہوجاتی ہے، ایک ارب سےکم کرپشن کیسزختم کیےجائیں، ایک ترمیم بےنامی دارسےاہلیہ اوربچوں کونکالنےکیلئےتھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کی بھی بےنامی جائیدادیں سامنےآئی ہیں، مریم صفدر،شہبازشریف کی بھی بےنامی جائیدادیں ہیں، بینکوں کےقرضےواپس نےدینےوالوں کیلئےبھی رعایت مانگی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ترمیم یہ تھی کہ نیب5سال پرانےکیس نہیں دیکھےگا، اس ترمیم سےپیپلزپارٹی کوپلس پلس مل جاتا، اپوزیشن نےانٹرنیشنل کوآپریشن ختم کرنےکی تجویزدی، تجویزپرعمل سےاپوزیشن کوبڑی رعایت مل جاتی، اپوزیشن نےمنی لانڈرنگ کی شق ختم کرنےکی بات کی۔
شبلی فرازکا کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولہ عوام کوگمراہ کرنےکیلئےشہرشہرگھوم رہاہے، غیرجمہوری طریقےسےجمہوری حکومت کوہٹانے کی بات کی جارہی ہےجلسوں کےبعد ریلیوں کی بات کی جارہی ہے، کورونا تیزی سےپھیل رہاہے،ایس اوپیزکاخیال رکھیں۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ کورونا کےدوران 11جماعتوں نےجلسےکیے، خودکوبچانےکیلئےاپوزیشن نےعوام کوداؤپرلگادیاہے، لارکانہ میں بھی اپوزیشن کوناکامی کاسامنا کرناپڑےگا، اپوزیشن کا بنیادی مقصداپنی کرپشن کو بچاناہے، اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنسزمیں صرف جھوٹ ہوتاہے۔