شائع 21 دسمبر 2020 08:11pm

سینیٹ : قبل از وقت الیکشن کی قیاس آرائیاں مسترد

سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن نے قبل از وقت کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کا انعقاد آئین کے مطابق دس فروری سے قبل نہیں ہوسکتا ۔

سینٹ کے نصف اراکین گیارہ مارچ کو چھ سالہ مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوجائیں گے ۔

آئین کے تحت خالی نشستوں پر الیکشن تیس روز پہلے نہیں ہوسکتا ۔ انتخابات آئین میں درج طریقہ کار اور وقت پر ہوں گے۔

Read Comments