شائع 21 دسمبر 2020 07:35pm

کراچی : شہر میں بجلی کے انفراسٹرکچر پر کام جاری

کراچی شہر میں بجلی کے انفرااسٹرکچر سے متعلق ترقیاتی کام جاری ہیں۔

کے الیکٹرک کے مطابق اب تک نو ہزار سے زائد پی ایم ٹیز پر اے بی سی کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ تیرہ سو سے زائد مقامات پر حفاظتی آلات سے متعلق ترقیاتی کام جاری ہے۔

لیاری اولڈ ٹاؤن میں واقع فیڈر پر مینٹیننس کا کام کیا گیا جس سے تین ہزار سے زائد صارفین، بارہ اسکولز اور اسپتال بھی منسلک ہیں۔ بجلی کے انفرااسٹرکچر پرحفاظتی نکتہ نظر سے نئے آلات کی تنصیب کے ساتھ انکی ارتھنگ بھی کی گئی۔۔

Read Comments