شائع 21 دسمبر 2020 07:26pm

'اپوزیشن نے نیب قانون کی ترمیم کی شکل میں این آراو مانگا'

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اورترجمانوں کو اپوزیشن کی جانب سے نیب قانون میں مجوزہ ترامیم سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا ۔

نوازشریف اورمولانا فضل الرحمان اسرائیل کوتسلیم کرنے کی کوشش کرتے رہے جنہیں ہر فورم پربے نقاب کیا جائے گا ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی وحکومتی ترجمانوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

پارٹی رہنماؤں اورترجمانوں کو مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبرنے اپوزیشن کی نیب قانون میں تجاویز پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم نے اپوزیشن کی نیب قانون میں تجاویز کو این آر او قراردیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام ہوگا ۔ان کی تحریک صرف این آر او کے لیے ہے، انہوں نے چونتیس صفحات کا خط لکھ کر ہم سے این آر مانگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کا واضح موقف ہے، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کوششیں کرتے رہے، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر بےنقاب کریں۔

وزیراعظم کا ترجمانوں سے کہنا تھا مولانا فضل الرحمان نے اثاثے بنائے انہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہم جہاد کررہے ہیں مافیا ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا اپوزیشن کہتی ہے ایک ارب سے کم کرپشن پر نیب کاروائی نہ کرے، اپوزیشن کا مطالبہ ہے کرپشن پر نااہلی کی سزا ختم ہو۔ عمران خان کا مذید کہنا تھا سینیٹ کے شفاف انتخابات پر اپوزیشن کا دوہرا معیار سامنے آیا ہے، ہم شفاف سینیٹ الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔

Read Comments