"عمران صاحب! ایک اور این آر او مبارک ہو"
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کے تیر چلا دیئے اور کہا کہ عمران صاحب! ایک اور این آر او مبارک ہو، غیرقانونی بنی گالا محل قانونی بن گیا۔
ٹویٹ میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کو تو گھر نہ مل سکے، وزیراعظم نے اپنا غیر قانونی گھر ریگولرائز کرا لیا۔
ٹویٹ میں مزید کہا کہ دوسروں کو 50 لاکھ گھر کا دھوکہ اور اپنا گھر غیر قانونی گھر قانونی ہوگیا۔
Read Comments