وزارتوں کی کارکردگی، وزیراعظم کی 'نوکمپرومائز' کی پالیسی سامنےآگئی
وزیراعظم کی وزارتوں کی کارکردگی کےمتعلق'نوکمپرومائز'کی پالیسی سامنےآگئی۔وزارتوں اورڈویژنوں کوحکومتی فیصلوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کےلئےمعاہدہ کرنا ہوگا۔اہداف پرعملدرآمدکے لئے وزیراعظم آفس اور 42 وزارتوں میں معاہدہ پر دستخط ہوں گے ۔معاہدے پروزیراعظم عمران خان اور وزارتوں کے انچارج وفاقی سیکریٹری دستخط کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی وزارتوں کی کارکردگی کے متعلق 'نوکمپرومائز' کی پالیسی سامنے آگئی۔وزارتوں اورڈویژنوں کوحکومتی فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے معاہدہ کرنا ہوگا۔اہداف پر عملدرآمد کے لئے وزیراعظم آفس اور 42 وزارتوں میں معاہدہ پر دستخط ہوں گے۔
وزیراعظم آفس اور وزارتوں میں معاہدے کی تقریب 22 دسمبر کوہوگی۔
معاہدےپروزیراعظم عمران خان اوروزارتوں کے انچارج وفاقی سیکریٹری دستخط کریں گے۔وفاقی سیکریٹریزحکومتی اہداف کے مقررہ ٹائم فریم میں عملدرآمد کے پابندہوں گے۔فیصلوں پرعملدرآمد میں مقررہ وقت سے تاخیر پر سیکریٹریز ٹھوس جوازدیں گے۔
کابینہ سمیت وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاسوں کےفیصلوں پرعملدرآمدیقینی بنایاجائیگا۔عوامی ریلیف اورفلاحی منصوبوں کی تکمیل کےفیصلوں کو ترجیح دی جائے گی ۔بجلی اورگیس سے متعلق حکومتی پالیسیوں پرعملدآمد کرایا جائے گا۔فیصلہ صحت ،تعلیم ،سمیت دیگر ضروری حکومتی پالیسیوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کیا گیاہے۔
معاہدے میں سرکاری محکموں کے عوامی فلاحی منصوبوں پرعملدرآمد کرانے ترجیح دی جائے گی ۔پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ بڑھانے، صنعتکاروں کو مراعات دینے کی ترجیحات ہوں گی۔
پالیسیوں عملدرآمد نہ کرنے والے سیکریٹریز اور منسٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔