کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرات ہرگز نہیں، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرات ہرگز نہیں، اکتیس دسمبر آئیگی اور گزر جائیگی، عاقبت نا اندیش پی ڈی ایم کو تاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ 31 دسمبر گزر جائیگی اور استعفے اپوزیشن کی جیبوں میں ہی رہ جائیں گے۔ یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔ شور و غوغا کرنے والے قوم پر رحم کریں اور منفی سیاست ترک کر دیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن پے درپے ناکامیوں کے باوجود اب تک خواب غفلت میں سو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ عناصر جتنی مرضی منت ترلے کرلیں، این آر او نہیں ملنے والا۔ اپوزیشن کے نا آسودہ ارمانوں پر اوس پڑ چکی ہے۔
Read Comments